14 اکتوبر 2013 - 20:30
عید پر بسوں میں رش، ٹرانسپورٹرز نے کرائے کئی گنا بڑھادئیے

کراچی…اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کراچی سے اندورن ملک دگنے،تگنے کرائے دے کر آبائی علاقوں کو روانہ ہورہے ہیں۔

ابنا: کراچی…اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کراچی سے اندورن ملک دگنے،تگنے کرائے دے کر آبائی علاقوں کو روانہ ہورہے ہیں۔  دوسری جانب ٹرانسپوٹر ز جہاں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رونا رو ر ہے ہیں وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے موقع پر اندرون ملک سے سواری نہ ہونے کے باعث کرائے بڑھا ئے گئے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے ادا کرنے کے باوجود کوئی ضروری نہیں کہ سیٹ ملے، گھرجانے کے لئے چھت پر بھی بیٹھ کرسفرکرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عید یا کسی اور تہوار پر ہر چیز کی قیمتیں بڑ ھ جانا شاید اب ہماری ثقافت کا حصہ بن گیا ہے یہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے لوگ اضا فی کرائے دے کر آبائی علاقوں کو جانے پر مجبور ہیں۔

.......

/169